کراچی: لیاری میں خاتون سمیت3 گینگ وار ملزمان گرفتار

March 24, 2018

کراچی کے علاقے لیاری میں خاتون سمیت3 گینگ وار کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران گینگ وار کی خاتون سمیت3 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔