کار کو 13بار گھمانے والا شخص، عالمی ریکارڈ قائم

March 24, 2018

انسانی طاقت کے یوں تو کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہوںگے، لیکن اس فولادی شخص نے تو ٹنوں وزنی کار کو کھلونے کی طرح گھما کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اسٹرونگ مین نے 5 منٹ کے دورانئیے میں بھاری بھرکم کار کو کسی کی مدد کے بغیر 13 بار گھماتے ہوئے ایسا کارنامہ سر انجام دیاکہ اس کا نام عالمی ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چین کے ایک شو میں پیش کئے گئے اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران’جین کیرون‘نامی شخص نے کار کو رول کی صورت میں گھمانا شروع کیا، تو حاضرین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا ۔

گینز ورلڈ ریکار انتظامیہ نے ایک شاندار کارنامے کو عالمی ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے اس فولادی شخص کو سرٹیفیکیٹ سے نواز دیااور ان کا نام ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بھی بنا دیا۔