عمران خان کیخلاف دائر ہتک عزت دعویٰ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

March 25, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف دائر 10ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق کے محکمانہ کورس پر ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ دعویٰ مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنے کے دوران مجھے منشیات فروش کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عائد کئے۔ گزشتہ روز اس دعویٰ کی سماعت ہونا تھی مگر ٹرائل کورٹ کے جج کورس پر تھے جس کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔