مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر جنوبی وزیرستان میں احتجاج

April 04, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے خلاف جنوبی وزیرستان میں قبائلیوں نے کانی گرم اور سام کے مقام پر احتجاجی جلوس نکالا اور دھرنا دیا۔

جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں اور اسکول کے طلباء نے وادی کانی گرم اور سام پر احتجاجی جلوس نکالے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی بربریت تمام حدوں کو پار کر چکی ہے۔

قبائلی رہنماؤں نے کشمیر کے مسئلےکو جلد از جلد حل کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمن عناصر افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں لیکن محب وطن عوام کی موجودگی میں پاکستان دشمن عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔