لیژر لیگس فٹبال :کراچی یونائیٹڈ اور ہنڈائی کی کامیابی

April 04, 2018

فدا حاجی اور ابرار کی شاندار ہیٹ ٹرکس کی بدولت کراچی یونائیٹڈ اور ہنڈائی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

لیژر لیگس کارپوریٹ فٹبال چیمپئن شپ میں تین میچوں کے فیصلے ہوگئے جبکہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ کوکا کولا اور پاکستان اسٹیٹ آئل کی ٹیمیں اگلے رائؤنڈ سے جوائن کریں گی جو 7اپریل سے کھیلا جائے گا۔

8ٹیموں پر مشتمل سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی چمیپئن شپ میں افتخار سید اکیڈمی کی آسٹروٹرف پر کھیلے گئے میچ میں ہنڈائی ایکسٹیر لبریکینٹس نے حلال فوڈز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کو چھ صفر کی یکطرفہ شکست دی۔

فدا حاجی نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ حفیظ راز اور کریم حاجی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔حلال فوڈز کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال فائؤنڈیشن نے ونڈر ورکس کے خلاف پانچ صفر کی پہلی کامیابی حاصل کی۔

محمد ابرار نے فاتح ٹیم کیلئے لگاتار 3گول بنا کرایونٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2گول نور علی نے اسکور کیے۔ محمد ابرار کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔