حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمروں کی تنصیب سے متعلق تفصیلات طلب

April 06, 2018

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی انسٹالیشن بارے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب صوبائی حکومتوں نے اپنے وسائل سے کرنی ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوایا ہے اور ان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ادھرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ملک سلیم اختر نے ڈسپلے سنٹرز کے تمام انچارجوں کو بلاناغہ ڈسپلے مراکز میں موجودگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے۔