مقالاتِ تحقیق

April 15, 2018

ترتیب: ڈاکٹر محمّد ہمایوں عباس شمس

صفحات: 270، قیمت : 500 روپے

ناشر : شمع بکس، ریگل روڈ، فیصل آباد

اسلام میں تحقیق کی اہمیت، ضرورت اور دائرہ کار کے حوالے سے اُردو میں کوئی جامع کتاب موجود نہیں ہے، البتہ اس موضوع پر مختلف علماء اور ماہرین کی تحریریں موجود ہیں۔ مرتّب نے ایسی آٹھ تحریروں کا انتخاب کر کے انہیں ’’مقالاتِ تحقیق‘‘ کا نام دیا ہے۔

علوم اسلامیہ کے طلبہ یقیناً اس کتاب کو اپنے لیے سود مند پائیں گے۔ مرتّب نے کتاب کے آخر میں کچھ اہم لائبریریز کے ساتھ چند معروف مجلّوں کی ویب سائیٹس کی فہرست بھی دی ہے۔ کتاب کا سرورق عُمدہ ہے، اور کاغذ بھی اچھے معیار کا استعمال کیا گیا ہے۔