موسم خراب، نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے

April 16, 2018

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔

نواز شریف نے خصوصی طیارے سےبینظیر ایئرپورٹ پہنچنا تھا، وہ اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے احتساب عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔

موسم خراب ہونے کے باعث نوازشریف لاہور سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف لندن فلیٹس سے متعلق ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نیب کے اہم ترین گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے ۔