نصیر الدین شاہ کی فلم ”ہوپ اور ہم“ کا پہلا پوسٹر جاری

April 16, 2018

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی فلم ”ہوپ اور ہم“ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ”ہوپ اور ہم“ میں نصیر الدین شاہ کے علاوہ کاسٹ میں سونالی کلکرنی، عامر بشیر، ناوین کستوریا اور کبیر ساجد شامل ہیں۔

پوسٹر میں نصیر الدین شاہ نے ہاتھوں میں لکڑی کا سامان اٹھا رکھا ہے جس کے ساتھ ایک بورڈ لٹکا ہوا ہے جس پر”مشین آؤٹ آف آرڈر“لکھا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ تصویر میںکاغذ اڑ رہے ہیں اور ایک بچہ گیند اچھال رہا ہے۔

فلم کے ہدایتکار سودیپ پدھیائے ہیں۔

فلم 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔