’ویرات کوہلی کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو‘

April 17, 2018

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق براوو کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے میرے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کے ساتھ انڈر ۔19 کرکٹ کھیلی ہے،میں نے ہمیشہ اُس سے کوہلی کی تعریف کی۔

ایک تقریب میں براوو نے کہا کہ وہ یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہے کہ وہ یہاں ہیںبلکہ حقیقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کوہلی کی بیٹنگ اور کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں جب ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھتا ہوں۔

براوو نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ کرکٹ کے بارے میں کوہلی کا جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔