اسکائوٹس کونسل کے اجلاس میں صوبائی کمشنر کا انتخاب

April 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی کمشنر پی آئی اے اسکائوٹس محمد اسلم طارق کے زیر صدارت صوبائی کونسل کا اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق صوبائی کمشنر محمد شعیب ، نائب صوبائی کمشنرز قمر شمیم، ممتاز احسن زبیری اور دیگر نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری شمس خان نے ایجنڈامیں شامل پی آئی اے اسکائوٹس سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر و صوبائی کمشنر محمد اسلم طارق کی ریٹائرمنٹ پر نئے صوبائی کمشنر کا انتخاب عمل میں آیا۔