رمضان سولنگی کی گرفتاری کا معاملہ، برآمد نقدی کی تفصیلات جاری

April 19, 2018

کراچی سے سیکرٹری بلدیات کے پرسنل سیکرٹری رمضان سولنگی کی گرفتاری کے بعد نیب نے چھاپے کےدوران برآمد نقدی اور قیمتی اشیاء کی تفصیلات جاری کردیں ۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 3 کروڑ 15 لاکھ روپے اور غیر ملکی کرنس برآمد ہوئی جبکہ رمضان سولنگی کے گھر سے بھاری مقدار میں سونا اور پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزم رمضان سولنگی سے مزید تفتیش جاری ہے۔