اکشے کمار فلم ’’کیسری‘‘کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے

April 20, 2018

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکاراکشے کمار فلم ’’کیسری‘‘کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمارفلم ’’کیسری‘‘ کی عکسبندی کے دوران زخمی ہونے کے باوجود کام میں مصروف ہیں۔ اکشے کمار فلم کی عکسبندی ضلع مہاشترا کے شہر ستارا کے قصبے وائی میں کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی پسلیاں زخمی ہو گئیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لیکن اکشے نے آرام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔