نجف مرزا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ مقرر

April 21, 2018

کراچی (رپورٹ/آغاخالد)نجف مرزا کو ایک بار پھر ایف آئی اے سندھ کا ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوںنے اپنی تقرری سے متعلق عوام سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سندھ زون کا انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے او ر وہ کرپشن کے خلا ف پہلے بھی سخت اور بے رحمانہ آپریشن کرچکے ہیںاور اب بھی سندھ میں کرپشن پر کنٹرول کیلئے غیر جانب دارانہ مگر سخت احتساب جاری رکھیں گے ۔