ایس پی ماڈل ٹائون نے تھانہ اچھرہ میں ریکارڈ چیک کیا

April 22, 2018

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن فیصل شہزاد کا اچانک تھانہ اچھرہ کا دورہ ایس ڈی پی اواور ایس ایچ او کو موقع پر بلا کرتھانہ کا ریکارڈچیک کیا اور تمام ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور فرنٹ ڈیسک پر موجود پینڈنگ درخواستوں پر فوراً کارووائی کا حکم دے دیا جبکہ انہوں نے حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا اور ملزمان سے پوچھ گچھ کی اس موقع پر ایس پی فیصل شہزاد کا کہنا تھا تھانہ میں کسی قسم کی غیر کانونی حراست کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔