افغان خود کش حملے، جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہوگئی

April 22, 2018

افغانستان میں کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہوگئی ہے، اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت میں ووٹررجسٹریشن سینٹر کے باہر کھڑے عام شہریوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے،52 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 119 سے زائد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوسرا دھماکا صوبے بغلان کے ووٹرز رجسٹریشن مرکز پر ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں،دونوں دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں دھماکوں میں اب تک مجموعی طور پر 58 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جن میں 21 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں،یہ تمام لوگ2018ء کے عام انتخابات کےلئے اپنے ووٹ کے اندراج کے لئے عمارت کے داخلی دروازے پر کھڑے تھے کہ دھماکے ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کےد وران ووٹ رجسٹریشن مراکز پر اب تک 4 حملے ہوچکے ہیں ،عام انتخابات کے مطابق 2019ء میں صدارتی انتخابات بھی ہونا ہیں۔