شرارتی بندر خاتون سے موبائل چھین کر بھاگ نکلا

April 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

آج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پرسوار ہے لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سیلفی لینے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف سیلفی لینے کا شوقین ہے بلکہ سیلفی لینے کیلئے خاتون سے موبائل فون چھین کر بھاک نکلاہے۔

یہ دلچسپ مناظر انڈونیشیاکے جذیرے بالی میں دیکھے گئے جہاں ایک خاتون سیلفی لینے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک شرارتی بندر کو بھی خود سے سیلفی لینے کا شوق چڑھا اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے خاتون کا موبائل باآسانی چھینا اور بھاگ نکلا ۔

موبائل فون چھین کر بھاگنے کے دلچسپ انداز پرجہاں خاتون ہکا بکا رہ گئیں وہیں وہاں موجود دیگر افراد بھی حیران رہ گئے۔