پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کا شیڈول منظر عام پر آگیا

April 23, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی انگلینڈ کی سرزمین پر اتری ہی ہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریز کا شیڈول منظر عام پر آگیا ہے ۔

کرکٹ سائوتھ افریقہ کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیرہ ماہ طویل دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز رواں سال کے آخر سے کرے گی ۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ ہوم سیزن 2018-19کے دوران گرین شرٹس سے 3 ٹیسٹ ،5ون ڈیز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز 26دسمبر 2018ء سے سینچورین ٹیسٹ سے ہوگا ۔دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے کیپ ٹائون اور آخری طویل دورانیے کا میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں ہوگا ۔

ایک روزہ کرکٹ کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کوسینٹ جارج پارک پورٹ ایلزبتھ ہوگا۔

دوسرا مقابلہ22 جنوری کوڈربن ،تیسرا25 جنوری کوسینچورین،چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور پانچواں اور آخری ون ڈے کیپ ٹائون میں 30 جنوری کو کھیلا جائےگا۔

ٹیسٹ کرکٹ سے شروع ہونے والی سیریز اپنے اختتامی مرحلے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔گرین شرٹس اور پروٹینز کے درمیان پہلے مقابلہ یکم فروری کو کیپ ٹائون میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ جوہانسبرگ اور تیسرا میچ سینچورین میں کھیلا جائےگا ۔

یوں سینچورین سے شروع ہونے والا ٹور سینچورین میںہی اپنے اختتام کو پہنچے گا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں 2013ء میں جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کیا تھا اور پروٹینز کو ہوم گرائونڈ پر مات دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی تھی ۔