گھر پر قبضے کا نوٹس لیا جائے، شہری

April 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد نمبر 12 کے رہائشی مزمل قریشی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ مافیا کی جانب سے گھر پر قبضے کا نوٹس لیا جائے، وہ حیدرآبادپریس کلب میں اپنے بھائی کامل قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا اسلامیہ کالونی میں ایک مکان ہے جس پر قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد اورجرائم پیشہ شخصکی جانب سے قبضہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ معاملے کا نوٹس لیکر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔