سرجانی ٹائون میں سرگرم مافیا

April 24, 2018

سرجانی ٹائون کے علاقے میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی ہے خصوصاً سیکٹر7Cمیں ایس ٹی4میں پلاٹوںپر قبضہ کرنا ایک کاروبار بن چکا ہےغریب مالک جو کہ چائنا کٹنگ کے پلاٹوں کی خریداری میں پھنس چکے ہیں ان کے پلاٹوں پر قبضہ شروع ہوگیا ہے جس کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں ہے ۔ ایک ایک پلاٹ کی کئی کئی فائلیں موجود ہیں ، مالک جب اپنے پلاٹ پر جاتا ہے تو پہلے سے موجود غنڈہ عناصر مارنے مرنے پر تیار ہوجاتے ہیں میرا پلاٹ گزشتہ دو سالوں سے پلاٹ مافیا کےقبضے میں ہے، شریف آدمی کہاں جائے پولیس کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے اپیل ہےکہ لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے اوریہ پلاٹ خالی کرائے جائیں ۔
(آفتاب احمد۔سرجانی ٹائون کراچی)