آئی ایم ایف نے رکن ممالک کیلئے نئی کرپشن پالیسی کا اعلان کر دیا

April 24, 2018

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے رکن ممالک کیلئے نئی کرپشن پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس پالیسی کی منظوری 6اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ نے دی تھی ۔جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں فنڈز کیلئے دی جانے والی رقم کی کرپشن کو روکنا ہے ۔ البتہ حکام کے مطابق اس نئی پالیسی سے 189ممبر ملکوں کے دیے جانے والے قرضوں کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں جو فنڈز کی رقم فراہم کی جاتی ہیں ، اس میں کرپشن کی جاتی ہے اور پھر اکثر یہ رقوم دنیا کے دیگر ممالک کے بینکوں میں رکھ دی جاتی ہیں۔