انٹر کا پہلا پرچہ سوشل میڈیاپر آؤٹ

April 24, 2018

کراچی میں بارہویں جماعت کا زولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر آؤ ٹ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق زولوجی کا پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹا پہلے سوشل میڈیا پر دستیاب تھا اس کےبا وجود امتحانی سینٹرز میں سوشل میڈیا پر آنے والا پیپر ہی تقسیم کیاگیا۔

واضح رہےکراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی بورڈ نے امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے آغاز پر حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کےاطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔