روسی فورسز کی کارروائی، دہشت گردی کے منصوبہ ساز 9مشتبہ افراد ہلاک

April 24, 2018

ماسکو (آئی این پی)روس میں مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے 9مشتبہ افراد کو داغستان میں سیکورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ یکم مئی کو عام تعطیل کے روز روس میں دہشت گردرانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔