بیوی کا غم برداشت نہ کرسکے، جارج بش اسپتال داخل

April 24, 2018

سابق امریکی صدر جارج بش کوعلالت کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے،ان کے خاندان کے ترجمان جم میک گرا کے مطابق جارج بش کو انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا،جہاں ان کا علاج جا ری ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بش خاندان کے ترجمان جم میک گرا کے مطابق باربرا بش کی آخری رسومات کے فوری بعد بش سینئر کی طبیعت ناساز ہو ئی،انہیں ہیوسٹن کے میتھوڈسٹ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کے خون میں انفیکشن کی تشخیص ہو ئی ہے۔

تر جمان کے مطابق امریکا کے41ویں صدر 92سالہ جارج بش پہلے ہی رعشہ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں اور وہ چلنے پھرنے کیلئے وہیل چیئر یا بجلی سے چلنے والا اسکوٹر استعمال کرتے ہیں۔

دو سال قبل 2015میں بھی جارج بش گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بش سینئر 1989 سے 1993 تک امریکا کے صدر رہ چکے ہیں ۔