کراچی، صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی

April 24, 2018

کراچی کے رہائشی علاقوں کے برعکس صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آل کراچی انڈسٹریل فورم کے چیرمین جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات کے بعد7 صنعتی زونز میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن پانی کی سپلائی تاحال بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کا مسئلہ صوبائی حکومت نے حل کرنا ہے۔