رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ کل جاری ہوگی

April 25, 2018

رواں مالی سال 18-2017 کی اقتصادی سروے رپورٹ کل جاری کی جائے گی۔ اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

رواں مالی سال 18-2017 کا اقتصادی سروے رپورٹ 26 اپریل کو جاری ہوگی۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کےلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشارے پیش کئے جائیں گے۔

اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے گا جن کے نتیجہ میں ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو تقریبا 5.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں بشمول نمو و سرمایہ کاری، ذراعت، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ و مواصلات اکانکنی، مالیاتی و زرعی شعبوں، کیپیٹل مارکیٹس، افراط زر، قرضہ جات و واجبات، محصولات، توانائی، تعلیم اور صحت کے علاوہ ملک کی مجموعی آبادی، افرادی قوت، روزگار، غربت اور فی کس آمدنی کی صورتحال، ان شعبوں کےلئے اہداف اور کارکردگی کے بارے میں اعدادوشمار شامل ہوں گے۔