پلوامہ میں فائرنگ ،غلام نبی پٹیل ہلاک

April 25, 2018

بھارتی کانگریس کے رکن غلام نبی پٹیل کو مقبوضہ کشمیر میں گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غلام نبی پٹیل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں واقع راج پورہ چوک پرگھات لگا کر نشانہ بنایا گیا،ان کو تشویش ناک حالت میں پہلے ایک اسپتال منتقل کیا گیااور مزید بہتر علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہ جانے کے باعث وہ دوران علاج ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا اور حکومت نے قاتلانہ حملے میں کشمیری حریت پسندوں کو ذمہ دار ٹھرایا ہے۔