’ویرے دی ویڈنگ‘ کا پہلا ٹریلر آ گیا

April 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سونم کپور اور کرینہ کپور کی بالی ووڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

کرینہ کپور کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی اداکاری کی بدولت ہی ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی تھیں۔

'ویرے دی ویڈنگ کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعدیہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ 4 دوستوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی کامیڈی اور رومانس کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور اور سونم کپور کے علاوہ اداکارہ سوارا بھاسکر اور شکا تلسانیا شامل ہیں۔

ٹریلر میں ان دوستوں کی زندگی میں آنے والے اچھے برے لمحوں کو بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ سب اپنی دوست کرینہ کی شادی کی تیاریاں بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ اس فلم کی پروڈیوسر سونم کی بہن ریہا اور ایکتا کپور ہیں جبکہ ہدایت کار شاشنکا گوش ہیں۔

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے۔ یہ 4 سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

فلم سازوں کے مطابق فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ شادی سیزن کے لیے بہترین فلم ثابت ہوگی جو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے۔

اس سے قبل فلم کو 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب فلم یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔