دو سال گزرنے کے بعد نجی سرمایہ کاری صفر پر ہے، مزمل اسلم

May 26, 2024

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دو سال گزرنے کے بعد نجی سرمایہ کاری صفر پر ہے، سرمایہ کاری صفر ہونے سے بےروزگاری، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی، رجیم چینج سے پہلے ملک میں نجی شعبے نے سرمایہ کاری کے پہاڑ لگادیے تھے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال سرمایہ کاری کا حجم 1500 ارب روپے ہے۔