شاہ محمود قریشی 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار

May 26, 2024

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی، جو سیکیورٹی خدشات کے باعث مسترد کردی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم کی استدعا پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔