بالی ووڈ میں کام انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کی بنیاد پر ملتا ہے، رتنا پاٹھک

May 26, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کو کام انکے انسٹا گرام پر موجود فالوورز کی بنیاد پر ملتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں کام نہیں مل رہا۔

67 سالہ سینئر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیروزگار ہیں۔

رتنا پاٹھک شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سمجھتی ہیں کہ ایک اداکار کی مہارت کے بجائے اسکا ظاہر دیکھا جاتا ہے؟ اس پر انکا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اس کا الزام اداکاروں کو کیوں دیا جائے کیونکہ اب یہی چیزیں دیکھی اور فوکس کی جاتی ہے اور کام ملنے کا انحصار انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد ہوتی ہے اور یہی کچھ میں نے سنا ہے۔

واضح رہے کہ رتنا کو شہرت اسوقت ملی جب انہوں نے1980 کی دہائی کی ہٹ ٹیلی ویژن سیریل اِدھر اُدھر میں کام کیا۔ انہیں 2004 سے2006 کے دوران سارا بائی بمقابلہ سارا بائی میں مایا سارا بائی کا کردار کرنے پر کافی پذیرائی ملی۔

رتنا پاٹھک شاہ نے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز شیام بینیگال کی فلم مندی سے کیا، جبکہ انکی مشہور فلموں میں کپور اینڈ سنز، جانے تو یا جانے نہ، گول مال تھری، ایک میں اور ایک تو، خوبصورت، جئے شبائی جور دار، اٹیک اور دھک دھک شامل ہیں۔