جرمن چانسلر اینجیلامارکل نے روبوٹ کو دوست بنا لیا

April 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

روبوٹس کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے تاہم یہاں تو سیاستدان بھی روبوٹس سے متاثر ہونے لگے ہیں۔

جرمنی کی خاتون چانسلراینجیلا مارکل کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے روبوٹ کو دوست بنا لیا ۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کی چانسلری میں گرل ڈے 'کی مناسبت سے کچھ طالبات سے ملاقات کی جبکہ طالبات نے اپنے تیار کردٹیکنالوجی پروجیکٹس مارکل کو دکھائے۔

جس میں روبوٹ، ورچوئل کلاسزاور مختلف ڈرونز شامل تھے۔

اینجیلا مارکل نے جہاں طالبات کی صلاحیتوں کا سراہا وہیں خوش آمدید کہتے روبوٹ کے دلچسپ انداز پر نہ صرف خوب محظوظ ہوئی۔

انہوں نے روبوٹ سے ہاتھ ملایا اور باتیں بھی کیں جس پر طالبات بھی بیحد خوش ہوئیں۔