’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی پر عمل درآمد پر پختہ یقین ہے، چیئرمین نیب

April 26, 2018

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ـ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل درآمد پر پختہ یقین رکھتا ہے ، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق ہورہی ہیں۔ کرپشن سے متعلق شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ لوگوں کی انفرادی شکایات سنیں اور انہیں قانون کے مطابق نمٹانے کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کیے ۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ آج ملک تقریباً 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے مگر اس قرض کے پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا ۔

انہوں نے کہا قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو اہم کامیابی ہے ۔