بچوں کو غصہ کیوں آتا ہے؟

April 28, 2018

بچوں میں آئرن کی کمی اور خون میں وٹامن B12 کی کم سطح، ان کے رو یوں پر اثر انداز ہو تی ہے۔

امریکا کی ایک طبی تحقیق کے مطابق آٹھ سال تک کے لڑکوں میں فولاد اور خون کی کمی یا اینیمیاکی وجہ سے ان میں غصے، چڑ چڑا پن اور اضراب کی کیفیت دس گناہ زیادہ ہو جاتی ہے، جوان کی تعلیمی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ کے کچھ حصے بچپن میں تیار ہوتے ہیں، لڑکوں کے دماغ کی بچپن میں ساختہ تبدیلیاں رویّوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

امریکی جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پانچ سال سے بارہ سال تک کے تین ہزار سے زائد بچوں کا مشاہدہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ انسان میںآئرن کی کمی سے ان کے دماغ پرکم ہوتے مثبت اثرات ، چھوٹی عمر میں شروع ہوکر جوانی میں منفی رویوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کے بعد بڑھاپے میں دماغ حالت خستہ ہو جاتی ہے۔

اس کے برعکس ماہرین کو لڑکیوں کے دماغ میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی تاہم اس بارے میں وہ کوئی تفصیل بتانے کے لئے تیار نہیں۔

ماہرین کا اس بارے میں یہ ضرور کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کے دماغ کو الگ الگ مطالعہ کرنا ضروری ہے کیونکہ دونوں کی نشونما مختلف اوقات میں مختلف ہوتی ہے۔