عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

April 30, 2018

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڑ کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق برینٹ،کروڈآئل کی قیمت34سینٹ کم ہوکر74.3ڈالرفی بیرل ہوگئی،جبکہ ویسٹ ٹیکساس کے سودے 12سینٹ کمی سے67.98فی بیرل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوں کے خدشات کمی کی وجوہات میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ قیمتوں میں کمی وجہ امریکا میں تیل کے نئے کنوؤں کی دریافت ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت امریکا میں تیل کےکنوؤں کی تعداد825 ہوگئی ہے۔