پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، عظمیٰ بخاری

May 04, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کیا، 72 مریضوں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کرائے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیلڈ اسپتال پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیلڈ اسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفر گڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کام کر رہے ہیں۔