لوڈشیڈنگ، الیکشن 2018ء کیلئے 90 ہزار ٹارچ کی خریداری

May 02, 2018

پاکستان الیکشن کمیشن نے 2018ء میں لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی ہیں، پہلی مرتبہ پولنگ اسٹیشن پر ٹارچ رکھنے کا فیصلہ کیا اور 90ہزار700 سے زائد ٹارچ خریدلیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن 2018ء کے تناظر میں کئی نئے ،منفرد اور انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں۔

عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ ووٹر کے انگوٹھے پر نشان لگانے کےلئے سیاہی کی جگہ سیکورٹی فیچر کے حامل مارکر کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جو پی سی ایس آئی آر لیبارٹری میں تیار کرائے جارہے ہیں۔

اس فیصلے کی ایک وجہ سیاسی کا جلد سوکھ جانا یا گر کر ضائع ہوجانےجیسے عوامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر پریذائیڈنگ افسر کو ایک ٹارچ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسٹیشنری باکس میں گونداور ٹرانسپیرنٹ ٹیپ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن اسٹیشنری میں نیلے رنگ کا بال پین،کاربن پیپر،سوئی، ماچس، موم بتی بھی موجود ہوگی ۔