سپر ٹیکس جاری رکھنا بینکوں کیلئے منفی ہے، موڈیز

May 03, 2018

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں کاروپوریٹ ٹیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے بجٹ تجاویز پر تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان میں بینکوں پر فعال ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ہے، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق کاروپوریٹ دوہزار اکیس تک مرحلہ وار ایک فیصد کم کرنے سے کارپوریٹ ٹیکس 35 فیصد ہوجائےگا۔

موڈیز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔ سپر ٹیکس بینکوں کا منافع کم کرے گا۔

موڈیز نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستانی بینک حکومت کے بلز اور بانڈز میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، لیکن اس کی وجہ سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہوگی۔