بصارت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری

May 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین کے ہونہار طلباء نے بصارت سے محروم افراد کے لئے جدید خصوصیات کا حامل اسمارٹ ہیلمٹ تیار کرلیا ہے۔چین کی کمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا تیار کردہ آئی سی (Eye See) نامی یہ ہیلمٹ بصارت سے محروم افراد کو نہ صرف پڑھنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے بلکہ راستے میں آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ہیلٹ کیمرے کی مدد سے سامنے کھڑے شخص کی پہچان بھی بتاتا ہے ۔طلباء نے 7سالوں کی محنت کے بعد یہ اسمارٹ ہیلمٹ تیار کیا ہے ۔