دفاع……

May 04, 2018

’’امریکہ کا سب سے بہتر دفاع میری کور کر رہی ہے۔‘‘
جنرل برگد نے فخر کا اظہار کیا۔
’’آپ کون سی کور کے سربراہ ہیں؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’میں ووڈز کور کی قیادت کرتا ہوں۔
امریکہ کے تمام ہرے بھرے درخت میرے فوجی ہیں۔‘‘
جنرل برگد نے انکشاف کیا۔
مجھے ہنسی آ گئی۔
’’ایک جگہ جمے ہوئے درخت کیسے ملک کا دفاع کرسکتے ہیں؟‘‘
میں نے مضحکہ اڑایا۔
جنرل برگد نے سنجیدگی سے کہا،
’’ہر ملک کو سب سے بڑا خطرہ گلوبل وارمنگ سے ہے۔
درختوں کی فوج اس خطرے سے ہمارے ملک کا دفاع کر رہی ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)