زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہندو طالبہ لاپتہ

May 04, 2018

فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم ایس سی کی طالبہ 5روز سے لاپتہ ، پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے لال کرشن نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہن بسنتی زرعی یونیورسٹی میں ایم ایس سی زولوجی کی طالبہ تھی جو 29اپریل کو یونیورسٹی سے چھٹی لے کر گھر جانے کے لیے نکلی تھی لیکن گھر نہیں پہنچی ۔

لال کرشن کے مطابق جب اس نے موبائل فون پر بہن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بھی بند نکلا ۔

پولیس نے لال کرشن کی درخواست پر نامعلوم افرا د کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔