سندھ میں سی این جی بندش کا شیڈول تبدیل

May 09, 2018

سندھ میں سی این جی شیڈول میں تبدیلی کے باعث بد ھ کی صبح 8 بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشن اب جمعرات کے بجائے جمعہ 11 مئی کو کھلیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق گیس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے باعث اب سی این جی جمعرات کے بجائے جمعہ کی صبح 8 بجے سے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

ایسوسی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کے بعد ہفتے 12 مئی کو بھی سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔