فلم ’ریپلیکاز‘ کا نیاٹریلر جاری

May 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ریپلیکازکاسنسنی خیزنیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیفرے نیچمین آف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے میں ہلاک ہونے والی اپنی فیملی کو واپس لانے کیلئے کیمیائی طریقے اپناتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کینو ریووز،ایلائس ایو،تھامس مڈلڈچ،ایمیلی ایلین اور جان اورکز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لورینزو ڈی بوناوینچورا کی پروڈیو ز کردہ تھرل سے بھرپور فلم24اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔