نیویارک: بلندو بالا عمارت کی مرمت مزدوروں کی جان پر بن آئی

May 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو بلندو بالا عمارتوں کی تعمیر اور تزئیں میں کئی مزدور اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن جناب ان عمارتوں کی صفائی ستھرائی اور مرمت بھی اکثر مزودروں کیلئے جان پر بن جاتی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان مزدوروں کو ہی دیکھ لیں جنہیں کئی منزلہ عمارت کی مرمت نے مشکل میں ڈال دیا اور اُنکی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ یہ واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا جب دو مزدورکرین کے ذریعے لٹکائے گئے (مچان) میں عمارت کی مرمت کر رہے تھے کہ اچانک ایک حصے سے گر گیا جس کے باعث مزدور کرین سے لٹک گئے ۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاربروقت پہنچے اور عمارت پر پھنسے مزدوروں کو بحفاظت گرنے سے بچا لیا گیا۔