کراچی میں مرغی سستی ہو گئی

May 14, 2018

کراچی میں مرغی کی سپلائی بہتر ہونے پر قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی اور برائیلر مرغی کا گوشت فی کلو 25 روپے سستا ہوکر 285 روپے فی کلو کا ہوگیا۔

کمشنر کراچی کنٹرول جنرل پرائسز کراچی ڈویژن نے برائیلر مرغی کی قیمت میں کمی کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ لسٹ کے مطابق زندہ برائیلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی جس سے زندہ برائیلر مرغی 200 روپے سے کم ہوکر 184 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے ۔

دوسری جانب پرائسز لسٹ میں برائیلر مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے جس سے برائیلر مرغی کا گوشت 310 روپے سے کم ہوکر 285 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگا ہے ۔