مظفر آباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ سینٹر کا افتتاح

May 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔

وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا کہنا ہے کہ یہ ریکروٹمنٹ سینٹر آزاد جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں کے جوانوں کی پاکستا ن نیوی میں شمولیت میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ میں قومی یکجہتی اور علاقائی ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس سینٹر کے قیام کے بعد پاک بحریہ کی بھرتی ٹیمیں مزید تندہی سے کا م کریں تاکہ مظفر آباد اور ملحقہ علاقوںسے زیادہ سے زیادہ نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کریں۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف اسٹاف (پرسنیل) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاک بحریہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔