امریکی بچی کے حیرت انگیز کرتب نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا

May 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو جمناسٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچی کو ہی دیکھ لیں جونہ صرف جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ کلائمبنگ اور پارکر رننگ کا شاندار مظاہرہ کرنے میں اپنے ٹرینر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی دس سالہ بچی جمناسٹک میں کمال مہارت رکھتی ہے اور ننھی پری کے والدین چھوٹی سی عمر سے اپنی بیٹی کو جماسٹک، پارکر اور ننجا کی مشق کروا رہے ہیں ۔

جمناسٹ کی ماہر امریکی بچی کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اپنی صلاحیتوں کی شاندار پرفارمنس دیکر نہ صرف شائقین کو بلکہ ججز کو بھی حیران کرچکی ہے۔مختلف اسٹنٹ پیش کرتی لِٹل جمناسٹ اور اُسکے ٹرینر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھی پری کی صلاحیتوں کو بیحد سراہ رہے ہیں۔