جکارتا کے ایکوریم میں جل پریوں کے جلوے

May 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتامیں جل پریوں کے جلوؤں نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ایکوریم میں جل پری کا لباس زیب تن کرکے اس کوبا ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کرنے والی خواتین نے سب کو حیران کردیا۔

مقامی ایکوریم میں خواتین اسکوبا ڈائیورز نے سینکڑوں آبی حیات کی موجودگی میں ایسے جلوے دکھائے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

واضح رہے کہ ایکوریم میں منعقد کیے جانے والے مرمیڈ شو کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔