پوپ فرانسس کو عطیہ کی جانے والی گاڑی نیلام ہوگئی

May 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو معروف اطالوی کمپنی لمبورگنی کی جانب سے دی گئی چمچماتی اسپیشل ایڈیشن گاڑی نیلام کردی گئی۔

چند ماہ قبل ویٹیکن سٹی میں پوپ کے سپرد کی جانے والی یہ گاڑی مونٹی کارلو میں ایک مشہور آکشن ہاؤس میں فروخت کی گئی ۔

گاڑی کی خریداری میں کئی افراد نے دلچسپی ظاہر کی تاہم ایک نامعلوم شخص نے یہ گاڑی 9لاکھ 70ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم کے عوض خرید لی۔نیلامی سے ملنے والی رقم امدادی مقاصد کیلئے خرچ کی جائے گی۔