مریم صفدر یا مریم نواز، اپیل مسترد

May 16, 2018

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کی حیثیت سے استعفے پر نام کی غلطی کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سید اقتدار حیدر کی اپیل پر فیصلہ سنایا، اپیل میں بتایا گیا کہ مریم صفدر نے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے عہدے سے استعفیٰ دیا، حکومت نے استعفے کا نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام سے جاری کیا جو غلط ہے۔

اپیل کنندہ کے مطابق شناختی کارڈ پر بھی مریم نواز کی بجائے نام مریم صفدر لکھا ہے، عدالت نےنام کی غلطی کےخلاف اپیل مسترد کر دی۔